نجی ٹی وی کے ذرائع کے مطابق حکومت نے پاکستان میں قید بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کو سزا کے خلاف اپیل کا حق دینے کے لیے آرمی ایکٹ میں ترمیم کا فیصلہ کرلیا ہے۔
آرمی ایکٹ میں ترمیم کے بعد کلبھوشن یادیو کو ہائی کورٹ میں اپیل دائر کرنے کا حق مل جائے گا۔
ذرائع کا بتانا ہے کہ حکومت نے اس حوالے سے مسودہ بھی تیار کرلیا ہے۔
آرمی ایکٹ میں ترمیم صرف عالمی عدالت انصاف کے فیصلوں کے معاملے پر عائد ہو سکے گی۔
واضح رہے کہ عالمی عدالت انصاف نے 17 جولائی 2019 کو بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی بریت کی بھارتی درخواست مسترد کردی تھی۔