معیشت مستحکم ہوچکی ہے، وزیراعظم

129

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملک کی معیشت مستحکم ہوچکی ہے، اب اگلا چیلیج عوام کو روزگار فراہم کرنا ہے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان  نے کہا ہے کہ جب حکومت سنبھالی تب معیشت کا برا حال تھا، گزشتہ 3 ماہ میں روپے کی قدر میں بہتری آئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر مستحکم ہوگئی ہے، پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاری آنا شروع ہوگئی ہے، سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کر رہے ہیں جس سے عوام کو روزگار ملے گا۔

وزیراعظم نے کہا ہے کہ  چین کے ساتھ  پاکستان کے اب جو تعلقات ہیں آج سے پہلے کبھی نہیں تھے، ہمارے لیے ضروری ہے کہ ہم بھی چینی سرمایہ کاروں کے لیے آسانیاں پیدا کریں، چین پاکستان کے ساتھ جوائنٹ وینچرزکی حوصلہ افزائی کررہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے مرحلے میں ہمیں نوجوانوں کو روزگار دینا ہے، روز گار دینے کے لیے سرمایہ کاری کی ضرورت ہے اور چاہتے ہیں کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں حکومت کردار ادا کرے۔

وزیراعظم نے مزید خوشی ہے اب پاکستان میں ٹائر بنیں گے، ہماری ایکسپورٹ اوپرجارہی ہے، تعمیراتی انڈسٹری کوسہولیات فراہم کررہے ہیں، ہماری  سمت درست ہے۔