فواد چوہدری پہلے اپنا سیکورٹی بانڈ دیں ،طلال چاہدری

86

مسلم لیگ( ن)  کے  رہنما  وسابق وزیر طلال چوہدری نے کہا ہے کہ فواد  چوہدری مذموم بیانات سے عدالتی فیصلوں کی توہین نہ کریں،فواد چوہدری اپنے بیانات سے عمران خان کو خوش کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

طلال چوہدری نے وفاقی وزیر فواد چودھری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ فواد چوہدری  جیسے لوٹے جو اپنی گارنٹی نہیں دے سکتے وہ کس منہ سےدوسروں کی گارنٹی مانگ رہے ہیں، فواد چوہدری  پہلے اپنا سیکیورٹی بانڈ دیں کہ کسی اورتھالی میں نہیں کھائیں گے، فواد چوہدری  لوٹے تھے، ہیں اور رہیں گے۔

خیال رہے کہ وفاقی وزیر  سائنس  اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا کہ سابق وزیر اعظم  نوازشریف کوئی ایسی گارنٹی دیں کہ ٹھیک ہوکر وہ وطن واپس آجائیں گے، اگر کل عدالت پیش کرنے کاحکم دیتی ہے تو گارنٹی ہونی چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف وطن واپس آئیں گے تو ان کے پیسے انہیں واپس مل جائیں گے، ہاں اگر عدالت خود ای سی ایل سے نام نکال دے تو ہمیں کوئی اعتراض نہیں ہے، سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار بھی وطن  واپسی کی یقین دہانی کراتے رہے ہیں ، نواز شریف کے صا حبزادے حسین نواز اور حسن نواز بھی واپس نہیں آئے۔

وفاقی وزیر فواد چوہدری نے دعوی کیا کہ شریف خاندان میں مسلم لیگ (ن)کی لیڈر شپ کی جنگ جاری ہے، شہباز شریف، مریم نواز اور خواجہ آصف نواز شریف کی کرسی سنبھالنے کی دوڑ میں ہیں۔