فضل الر حمن کا سیاسی خواب کبھی پورا نہیں ہو گا ،ندیم افضل چن

109

اوکاڑہ(صباح نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنماء ،وزیر اعظم کے معاون خصو صی ند یم افضل چن نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے سابق وزیر اعظم و پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائدمیاں محمد نواز شریف کو باہر جانے کی اجازت صرف انسانیت کی بنا پر دی یہ کو ئی ڈیل نہیں۔اوکاڑہ پریس کلب کے سینئر صحافی طارق خان بلوچ سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ کرتارپور راہداری منصوبے نے ملک کا نام روشن کیا ہے، موجودہ حکومت نے سکھ بھائیوں کے 72برس سے نا مکمل مشن کو مکمل کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھات میں بابری مسجد کی جگہ پر مندر بنانے کا فیصلہ انتہائی غلط فیصلہ ہے ،بھارت نے ہمارے امن ومحبت کا جواب انتہاہ پسندی سے دیا۔ انہو ںنے کہا کہ مہنگائی کا طوفان سابق حکمرانوں کا دیا ہوا تحفہ ہے،ہر کاروباری حضرات کو ٹیکس کے دائرے میں آنا چاہیے۔انہو ںنے کہا کہدھرنا ایک سیاسی مقصد ہے،سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الر حمن کو صرف اپنے ہارنے کا غم ہے ،وہ جو سیاسی خواب د کھا رہے ہیں وہ کبھی بھی پورا نہیں ہو گا ۔