فیصل آبادالخدمت فائونڈیشن،ہنرمندافراد میں چھوٹے کارو بارکیلیے چیک تقسیم

120

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)الخدمت فاؤنڈیشن ضلع فیصل آباد کے شعبہ اسلامک مائیکرو فنانس (مواخات پروگرام) کے تحت چھوٹے کاروبار کیلیے قرض حسنہ کے چیکس تقسیم کرنے کیلیے الخدمت فاؤنڈیشن کے ضلعی ہیڈکوارٹراکبرآبادمیں ایک سادہ اور پر وقار تقریب کاانعقاد ہوا جس کی صدارت صدرالخدمت فاؤنڈیشن ڈاکٹرندیم سرور نے کی جبکہ ضلعی جنرل سیکرٹری غلام عباس خاں،ایگزیکٹوممبراسٹیرنگ کمیٹی اخوت ڈاکٹر عبدالجبار عباسی،مواخات کے ڈائریکٹرفاروق احمدچٹھہ،جنرل سیکرٹری ملک عبدالجبار،انچارج آرفن کئیرپروگرام محمد الیاس منج اوردیگربھی اس موقع پر موجودتھے۔ تقریب میںہنرمندافرادمیں چھوٹے کاروبار کیلیے کیلیے درخواستیں دینے والے افراد میں چیک تقسیم کیے گیے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدرڈاکٹرندیم سرورنے کہاکہ الخدمت فاؤنڈیشن فیصل آباد سمیت ملک بھر میں مواخات پروگرام کے تحت اب تک ہزاروں افراد میں کروڑوں روپے بلا سُود قرض فراہم کرچکی ہے جس کا مقصد محنت کشوں کو اُن کے پاؤں پر کھڑا کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری معاشی بحران کے پیش نظرالخدمت فاؤنڈیشن معاشرے کے پریشان حال اور غربت سے تنگ افراد کیلیے الخدمت مواخات پروگرام چلا رہی ہے۔ جس کے تحت محنت کشوں کو سود سے پاک اور اسلامی طریقہ کار کے مطابق قرض حسنہ فراہم کیا جا رہا ہے تا کہ وہ اس خراب معاشی ماحول میں اپنے لیے بہتر ذرائع معاش کو یقینی بنا سکیں۔