کوئٹہ ،کوسٹ گارڈ کی کارروائی ایک ہزار 820 کلو چرس پکڑ لی

83

کو ئٹہ(نمائندہ جسارت)بلوچستان کے ضلع گوادر میں کوسٹ گارڈ نے کارروائی کرتے ہوئے ایک ہزار 820 کلو چرس برآمد کر لی۔ترجمان پاکستان کوسٹ گارڈ کے مطابق کارروائی پسنی سے 40 کلو میٹر دور شادی کور کے پہاڑی علاقے میں کی گئی ، کارروائی کے دوران پہاڑوں میں چھپائی گئی 1 ہزار 820 کلو اعلیٰ کوالٹی کی چرس برآمد کر لی گئی ،پکڑی جانے والی منشیات کی عالمی مارکیٹ میں قیمت 1 ہزاار 987 ملین روپے ہے، ترجمان کیمطابق چرس بیرون ملک سمگل کی جا رہی تھی ڈائریکٹر جنرل پاکستان کوسٹ گارڈزنے جوانوں کی اس اعلیٰ کارکردگی کو سراہاہے۔