حکومت نوازشریف کی زندگی میں غیر قانونی رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے، مریم اورنگزیب

82

لاہور : مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اور نگزیب  کاکہنا ہے کہ حکومت کے تاخیری حربے نوازشریف کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہیں ، حکومت دانستہ طور پر نوازشریف کی زندگی کے راستے میں غیرقانونی رکاوٹیں کھڑی کر رہی ہے ۔  

 ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ہے کہ حکومت کے تاخیری حربے نوازشریف کی زندگی سے کھیلنے کے مترادف ہیں، نوازشریف کے لیےایک ایک لمحہ قیمتی ہے، حکومت کوانسانی بنیادوں پرہمدردی ہوتی تو15قیمتی دن ضائع نہ کرتی، حکومت دانستہ  طور پر نوازشریف کی زندگی کے راستے میں غیر قانونی رکاوٹیں کھڑی کررہی ہے، ڈاکٹرز بغیر تشخیص کے اسٹرائیڈز ودیگرادویات کی ہائی ڈوز دے رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسٹرائیڈز کی زیادہ مقدار کی وجہ سے دیگراعضا پرمنفی اثرات ظاہر ہورہے ہیں، پلیٹ لیٹس گرنے کی تشخیص  مطلوبہ علاج میں تاخیر خطرناک ترین ثابت ہوگا، جتنا وقت ضائع ہو رہا ہے،اتنا ہی صحت بحالی کے امکانات کم ہو رہے ہیں، ڈاکٹرز کو تشویش ہے اسٹرائیڈز کی ہائی ڈوز نواز شریف کی زندگی کے لئےخطرہ بن سکتی ہے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ نوازشریف کے پلیٹ لیٹس تیزی سے گرنے پرمعالجین کی تشویش بڑھ رہی ہے، ڈاکٹرز نے مزید وقت ضائع کئے بغیر بیرون ملک لیجانے کی وارننگ دی ہے، محمد نوازشریف کو دن میں4 مرتبہ انسولین لگائی جارہی ہے، اسٹرائیڈزکی ہائی ڈوزپلیٹ لیٹس کی مقدارسفر کے قابل بنانے کے لئے دی جارہی ہے۔