مقبوضہ کشمیرمیں معمولات زندگی مسلسل 102 ویں روز بھی مفلوج

73

سرینگر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جمعرات کو مسلسل 102 ویں روزبھی غیر انسانی بھارتی فوجی لاک ڈاؤن جاری رہنے کے باعث وادی کشمیر اور جموں اور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں معمولات زندگی بدستور مفلوج رہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے دفعہ 144 کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں۔دریں اثناء برسلز میں قائم ایک ڈس انفارمیشن واچ ڈاگ نے بھارت کے سفارتی مفادات کیلئے لابنگ کرنے والے تھینک ٹینکس ، این جی اوز اور جعلی میڈیا گروپوں سمیت غیرفعال کمپنیوں کا گٹھ جوڑ بے نقاب کیا ہے۔یورپی یونین کے ممالک اور اداروںمیں جھوٹی خبروں اور اطلاعات کے ذریعے کی جانیوالی منظم کوششوں کو بے نقاب کرنے والی ایک غیر سرکاری تنظیم ای یو ڈس انفولیب نے 65 ممالک کے 265 ایسے جعلی میڈیا گروپوں کاپتہ لگایا ہے جویورپی یونین اور اقوام متحدہ میں بھارت کے جغرافیائی سیاسی مفادات کیلئے کام کررہے ہیں اور مسلسل پاکستان کو نشانہ بنارہے ہیں۔