راولپنڈی (اے پی پی) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آرمڈ کور نوشہرہ کا دورہ کیا۔ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز ستار کو کرنل کمانڈنٹ آرمڈکور کے بیجز لگائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے روایتی و غیر روایتی جنگ میں کور کے کردار کو سراہا آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے۔تقریب میں لیفٹیننٹ جنرل (ر) نوید مختار و دیگر ریٹائرڈ و حاضر سروس افسران نے شرکت کی ۔