سرینگر (آن لائن)بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں تلاشیوں کے دوران روبوٹ استعمال کرے گی۔بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج محاصرے او ر تلاشی کی کارروائیوں کے دوران روبوٹ استعمال کرے گی، بھارتی وزارت دفاع نے کم از کم 25 برس تک کار آمد رہنے والے تقریباً 550 روبوٹس کی خریداری کا عمل شروع کر دیا ہے‘ ان روبوٹس میں سیڑھیوں پر چڑھنے، رکاوٹیں عبور کرنے اور دستی بم داغنے کی صلاحیتیں موجود ہوں گی جبکہ یہ 20 سینٹی میٹر گہرے پانی کو بھی عبور کر سکیں گے۔