حاجی سیف اللہ امیر ، قاری عبدالہادی جنرل سیکرٹری ، محمدزمین خان جے آئی یوتھ صدر مقرر

80

پشاور(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی پی کے 77 وسطی زون کی تنظیم نو کا اجلاس زیر صدارت نومنتخب امیر حاجی سیف اللہ کی رہائشگاہ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پی کے 77وسطی کی تنظیم نو کی گئی ۔ جس میں حاجی سیف اللہ امیر ، جنرل سیکرٹری قاری عبداہلادی ، نائب امیر برائے سیاسی اُمور اشرف ڈار ، نائب امیر اُمور خواتین حاجی اسحاق ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداداللہ خان ، جے آئی یوتھ صدر محمدزمین خان ، ناظم مالیات ملک رحمت اعوان مقرر ہوئے ۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے امیر زون حاجی سیف اللہ خان نے کہاکہ موجودہ حکومت ہر محاز پر ناکام ہوچکی ہے ۔ موجودہ حکومت بھی سابقہ حکومت کا تسلسل ہے ۔ تحریک انصاف ، پیپلزپارٹی اور مسلم لیگ ایک سکے کے دو رُخ ہے ۔ مہنگائی نے عوام سے جینے کا حق چھین لیا ہے ۔ پچاس لاکھ گھر اور ایک کروڑ نوکریاں دینے کے دعویداروں کی تبدیلی مرغی اور انڈوں پر آکر رُکتی ہے ۔ موجودہ حکومت کے پاس نہ کوئی پالیسی ہے اور نہ ویثرن ہے ۔ صرف نعروں پر ووٹ لیکر عوام دھوکہ دیا گیا۔