ایک سال پہلے مہنگائی 3 فیصد،ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی، مریم اورنگزیب

66

لاہور : پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ عمران صاحب ایک سال پہلے اِس ملک میں کارو بار اور روز گار تھا، مہنگائی 3 فیصد، ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی۔

ترجمان (ن )  لیگ  نے کہا ہے کہ جس ملک کا وزیراعظم نالائق ہو اُس کی حکومت کا ہر آنیوالا سال عوام کیلیے سخت ہوگا، ایک سال میں آپ کی نالائقی نے عوام کو بدحال کر دیا ہے،عمران صاحب ایک سال پہلے اِس ملک میں کاروبار اور روز گار تھا، مہنگائی 3 فیصد،ترقی کی شرح 5.8 فیصد تھی، ایک سال پہلے اس ملک میں عوام خوشحال تھے۔

مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ سابق وزیر اعظم  نوازشریف نے پاکستان کو11 ہزار میگاواٹ بجلی کا تحفہ دے چکے ہیں مگر عمران صاحب جب سے آپ مسلط ہوئے  ہیں ملک اور قوم پر سختی ہی سختی ہے ، عمران صاحب اب ملک پر یہ سختی آپ کے جانے سے ختم ہوگی۔