مظفرآباد(وقائع نگار خصوصی) جماعت اسلامی آزادجموں وکشمیر کے نائب امیر شیخ عقیل الرحمن نے کہا ہے کہ گلبھوشن کو سہولت نہیں پھانسی دی جائے ،گلبھوشن کو سہولت دینا پونے دو کروڑ کشمیریوں کے زخموں پر نمک پاشی کے مترادف ہے ،حکومت پاکستان فوری طور پر دہشت گرد جس کے ہاتھ مسلمانوں کے خون سے رنگین ہیں اس کو تختہ دار پر لٹکائے ،نریندرمودی مقبوضہ کشمیر میں قتل عام کررہے ہیں دہشت گردوں کے ذریعے پاکستان میں دھماکے کر کے مسلمانوں کا قتل عام کررہے ہیں ان کے خلاف فوری کارروائی ہونی چاہیے ،گلبھوشن کو کوئی رعایت یا سہولت دی گئی تو کشمیری یہ برداشت نہیں کریں گے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہبھارت نے مقبول بٹ اور افضل گرو کو بغیر کسی جرم کے پھانسی دے دی اور 5لاکھ کشمیریوں کو شہید کر دیا یہ ناقابل برداشت ہے کہ حکومت ایسے دہشت گرد کو سہولت دے ۔