بھارتی لڑاکا طیارہ گر کر تباہ

196

نئی دہلی: بھارتی نیوی کا لڑاکا طیارہ “مگ K-29” اُڑان بھرتے ہی گر کر تباہ ہوگیا۔

نیوی کے  ترجمان  کمانڈر وویک مادھاوال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ لڑاکا طیارہ آزمائشی پرواز پر تھا۔ طیارہ  نے جیسی ہی اڑان بھری اس کے انجن میں اچانک  آگ بھڑک اٹھی جس پر دوںوں پائلٹس نے خود کو اجیکٹ کرتے ہوئے اپنی جانیں بچا لیں اور طیارہ کچھ دور جا کر گر کر تباہ ہوگیا۔

بھارتی وزیر دفاع  راج ناتھ سنگھ نےاپنے  ٹو ئٹر پیغام میں کہا ہے کہ “مگ K-29” لڑاکا طیارہ تباہ ہونے کے بعد  دونوں پائلٹس وقت پر اپنی جان بچانے میں کامیاب ہوگئے اور وہ محفوظ ہیں،اور میں ان کی صحت اور تندرستی کے لیے دعا گو ہوں۔