مسلم لیگ (ن) کا احتجاج رنگ لے آیا، پروڈکشن آرڈر جاری

106

لاہور: مسلم لیگ ن کا احتجاج رنگ لے آیا، پنجاب اسمبلی نے اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن آرڈر جاری کردئیے گئے۔

پنجاب اسمبلی کے اسپیکر پرویز الہٰی نے دونوں اپوزیشن رہنماؤں کے پروڈکشن آرڈر جاری کر دیے جس کے بعد مسلم لیگ (ن) کے دونوں رہنماء حمزہ شہباز اور خواجہ سلمان رفیق 18 نومبر کو پنجاب اسمبلی اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔

قبل ازیں مسلم لیگ (ن) کے رہنما ملک ندیم کامران، سمیع اللہ خان، اقبال گجر اور ذیشان رفیع سمیت 100ارکان نے پنجاب اسمبلی کے سیکریٹریٹ میں اپنے استعفےٰجمع کرادیئے تھے۔

مسلم لیگ (ن) پنجاب کی رہنماء عظمیٰ بخاری نے ایک بیان میں کہا تھا کہ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز اور دیگر لیگی رہنماوں کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کر کے اپوزیش کو نمائندگی کے حق سے محروم رکھا جارہا ہے۔