عمران خان کوپکڑ دھکڑ چھوڑ کر عوامی فلاح کے کام پر توجہ دینی چاہیے‘ پرویز الٰہی

202

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ق) کے رہنما و اسپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ عمران خان کو اب اپوزیشن کے سامنے سیز فائر کر دینا چاہیے اور عوامی فلاح و بہبو د کے لیے کام کرنا ہوگا ، پکڑ دھکڑ چھوڑ کر عوام کو ریلیف اور معاشی حالات بہتر کرنے پر توجہ دینی چاہیے، نواز شریف کو کچھ ہو جاتا تو کابینہ میں بیٹھے لوگوں نے بھا گ جانا تھا ، نقصان عمران خان کو ہونا تھا، نواز شریف کا معاملہ حل ہونے پر ان کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اب امن و سکون کے ساتھ قومی اسمبلی و سینیٹ کے اجلاس ہو رہے ہیں، جو بھی حکومت آتی ہے اس کو ٹائم چاہیے ہوتاہے ، حکومت کو اپوزیشن کے ساتھ مل کر عوامی فلاح و بہبود کے لیے کام کرنا چاہیے، اگر حکومت اپنے پانچ سال مکمل کرتی ہے اور وہ عوام کو ریلیف نہیں دیتی تو کیا وہ پانچ سال بعد بھی لوگوں کو یہی بتائے گی کہ ہم نے اتنے چور پکڑے ہیں اور اتنے بندے پکڑے ہیں۔