ڈی آئی خان‘ نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے اے ایس آئی کو قتل کردیا

53

ڈیرہ اسماعیل خان (صباح نیوز) ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے اے ایس آئی عبدالغفار کو قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق تھانہ درابن کے اے ایس آئی عبد الغفار تھانے کے ساتھ ہی ایک کرائے کے کمرے میں رہائش پذیر تھے اور وہ اپنے کمرے میں موجود تھے کہ نامعلوم افراد نے کمرے میں داخل ہو کر فائرنگ کر دی۔ عبدالغفار کو قتل کرنے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتا ل منتقل کر دیا گیا جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کر دی۔