نوجوان تباہی سے بچنے کیلیے سیرت طیبہؐ کا مطالعہ کریں ،حافظ امان اللہ

75

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی) اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم حافظ امان اللہ نے کہا ہے کہ نوجوان طلبہ کو تباہی و گمراہی سے بچنے کیلئے سیرت طیبہؐ کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ اتباع رسول ؐ کے بغیردنیااورآخروی کامیابی ناممکن ہے،حضورنبی کریمﷺ کی روشن تعلیمات میں تمام مسائل کا حل مضمر ہے۔انہوں نے کہاکہ آج مسلمانوں کی پسماندگی کی سب سے بڑی وجہ رسول اکرمؐ کی اتباع سے دوری ہے ،شرف آدمیت اورتکریم انسانیت کے حوالے سے آپ کی تعلیمات دنیا کو ہمیشہ رہنمائی عطا کرتی رہیں گی۔ہمارادینی اورقومی فریضہ ہے کہ اسلامی تعلیمات کو سامنے رکھتے ہوئے مظلوم کشمیریوں پرہونے والے مظالم کے خلاف آوازبلندکریں۔مقبوضہ کشمیرمیں غاصب بھارتی افواج کے مظالم پر دنیا بھرکے مسلمان تشویش میں مبتلا ہیں،اقوام متحدہ اورعالمی برادری کشمیری قوم کو بھارتی قیدسے رہا کروائے۔