نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل اور نہ ہی این آراو ہوگا ، جاوید اقبال

120

اسلام آباد :چیئر مین جاوید اقبال کا کہنا ہے کہ ہماری طرف سے نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل اورنہ این آراو ہوگا، نیب کاتعلق کسی سیاسی گروہ یا گروپ سے  نہیں ہے۔

چیئر  مین  نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال  نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہماری طرف سے نہ ڈیل ہوگی نہ ڈھیل اورنہ این آراو ہوگا، نیب کاتعلق کسی سیاسی گروہ سے نہیں ہے، نیب کا تعلق پاکستان اورعوام سے ہے ، ہم پرتنقید کی جاتی ہے کہ نیب کا جھکاؤایک طرف ہے، پہلےان مقدمات پر توجہ دی جو طویل عرصے سے زیرالتوا تھے،  2017 کے بعد کوئی بڑا اسکینڈل سامنے نہیں آیا، نیب کے افسران بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اللہ جس کوعزت دیتاہےکوئی شخص اس کوخراب نہیں کرسکتا ،  میں ذاتی تنقید سےگھبرانے والا بالکل نہیں، مجھ پرالزام تراشی،کردارکشی اوردھمکیوں کاکوئی فائدہ نہیں، اب ہواؤں کارخ بدل رہاہے،اب دوسرےمحاذکی طرف جارہےہیں، دیکھناہوگاکہ ان12،14ماہ میں کیا کرپشن ہوئی ہے، کوئی یہ توقع نہ رکھے کہ صاحب اقتدارکی طرف آنکھیں بند رکھیں گے، پاکستان کا ہروہ شخص جونیب کےریڈارپرہےوہ تونیب کواچھا نہیں کہےگا، جن لوگوں نے نیب قانون کوآج تک نہیں پڑھا وہ بھی تنقید کررہے ہیں۔

چیئر مین نیب نے کہا کہ وسائل کی کمی کا رونا نہیں رورہا، دستیاب وسائل کابہترسے بہتراستعمال کرناچاہیے، سمجھوتا کرنے یا سرینڈرکرنے کا توسوال ہی پیدا نہیں ہوتا، کہاجاتا ہے کہ نیب نے بی آرٹی سے متعلق کیا کیا؟ بی آر ٹی پشاور کےمعاملے میں عدالتی اسٹے آرڈر ہے، کوشش کررہےہیں کہ بی آرٹی کیس میں حکم امتناع ختم ہوجائے۔

انہوں نے کہا کہ کوئی یہ نہ سمجھےکہ حکمران جماعت میں ہےتوبری الذمہ ہے،  نیب پرالزامات کےبجائے آپ پلی بارگین کرکےجس ملک چاہیں چلےجائیں،نیب ہرایک کی عزت نفس کاخیال رکھتاہے،نیب افسران کی عزت نفس کابھی خیال رکھا جائے، ریفرنسز کافیصلہ متعلقہ عدالتوں نےکرنا ہے، ہمیں اتنابھی زیادہ خوف نہیں پھیلانا کہ مائیں اپنے بچوں کوہمارا نام لے کرڈرائیں۔

جاوید اقبال نے مزید کہا کہ کچھ لوگوں کوزکام بھی ہوجائے تولندن میں علاج کراتے ہیں،کیا باقی لوگ انسان نہیں،  نیب کسی سے سیاسی انتقام کیوں لے گا؟ کچھ لوگ اپنےصوبےکاکارڈ استعمال کرتےہیں، صوبےکاکارڈ استعمال کرلیں مگر نیب کوفرق نہیں پڑے گا،نیب اپنی کارروائیاں جاری رکھے گا۔