کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، پرویز رشید

81

لاہور :مسلم لیگ (ن) کے رہنما پرویز رشید کا کہنا ہے کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی ، ڈیل کی باتیں کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔

مسلم لیگ (ن)  کے رہنما پرویز رشید  نے  لاہور ایئر پورٹ حج ٹرمینل پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا  ہے کہ سابق وزیر اعظم  نوازشریف کو جلد صحت یابی کی دعاؤں میں روانہ کیا ہے ۔

انہوں نے  ڈیل کے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ کوئی ڈیل نہیں ہوئی،عدالت کی اجازت سے نوازشریف علاج کے لیے لندن  گئے ہیں، ڈیل کی باتیں کرنے والے توہین عدالت کے مرتکب ہوں گے۔

پر ویز رشید نے مزید کہا ہے کہ بیماری پرسیاست کرنے والوں نے خود کہا کہ بیماری پر سیاست نہیں کرنی چاہئے، جن لوگوں نے بیماری پرسیاست کی ان کوعوام نےاچھا نہیں سمجھا، آج تک یہ سمجھ نہیں آئی کہ اپوزیشن کے ساتھ ایسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔

انہوں نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ  سابق صدرآصف علی  زرداری کے ساتھ  بھی  اچھا سلوک ہونا چاہیے۔