برفانی تودہ گرنے سے 6 بھارتی فوجی ہلاک

148

سیاچن کی پہاڑیوں میں برفانی تودہ گرنے سے 6 بھارتی فوجی ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق سیاچن گلیشیئرمیں 8افراد پرمشتمل بھارتی فوج معمول کےگشت پرتھی کہ اس دوران برفانی تودہ گرنے کے نتیجے میں تمام فوجی برف کے نیچے دب گئے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ بر وقت اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں فورا جائے وقوعہ پر پہنچیں اور برف میں دبے اہلکاروں کو باہر نکال کرطبی امداد فراہم کرتے ہوئےقریبی فوجی اسپتال منتقل کیا گیا، 8 میں سے  6 افراد جن میں  4 فوجی اور  2قلی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے تھے جبکہ باقی 2افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔