پشاور (آن لائن) خبیر پختونخوا کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی اسمبلی کے اپوزیشن اراکین نے اپنے مطالبات کے لیے وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے احتجاجی دھرنا دیا‘ریڈ زون میں موجود غیر ملکی سفارتکاروں نے بھی اس کا جائزہ لیا ‘غیر ملکی سفارتکاروں نے وڈیو فلمیں بھی بنائیں‘ ریڈ زون میں دیے جانے والے احتجاجی دھرنے کے باعث سیکورٹی بھی ہائی الرٹ کی گئی تھی اور پولیس کی بھاری نفری وزیر اعلیٰ ہائوس کے سامنے تعینات کی تھی‘ دھرنے میں اے این پی، پیپلز پارٹی، مسلم لیگ (ن)، جے یو آئی (ف) کے اراکین اسمبلی نے شرکت کی‘ احتجاجی دھرنے کے باعث ریڈ زون میں بھی ٹریفک کا نظام جزوی طور پر متاثر ہوا۔ میڈیا سے بات چیت کرتے ہو ئے اے این پی کے پارلیمانی لیڈر سردار حسین بابک نے فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم پر اظہار تشویش کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کے ساتھ کئی مرتبہ اس حوالے سے مذاکرات بھی کیے گئے ہیں تاہم صوبائی حکومت اپنے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کر رہی ہے۔
اراکین احتجاج