این آئی سی وی ڈی کا ایمرجنسی روم خورشید شاہ کیلیے سب جیل قرار

85

سکھر(اے پی پی)سکھر میںقائم امراض قلب کے اسپتال’’ این آئی سی وی ڈی‘‘ کے ایمرجنسی روم کو آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب کی زیر حراست پی پی پی رہنما خورشید شاہ کے لیے سب جیل قرار دے دیا گیا۔ ہوم سیکرٹری نے نوٹیفکیشن جاری کردیا،وزارت داخلہ سندھ کے سیکرٹری ڈاکٹرعثمان چاچڑ نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے سکھر کے این آئی سی وی ڈی اسپتال کے فلور3 پر واقع ایمرجنسی روم جہاں پر اسیر سید خورشید احمد شاہ علاج کے لیے داخل ہیں۔ نوٹیفکیشن میں آئی جی جیل سندھ کو وہاں پر سیکورٹی کے اقدامات کرنے کے احکامات جاری کیے ہیں، وزارت داخلہ کی جانب سے قراردی گئی سب جیل میں خورشید شاہ اپنے مکمل علاج تک رہیں گے۔ واضح رہے کہ آمدن سے زائد اثاثے بنانے کے الزام میں نیب کے ہاتھوں گرفتار خورشید شاہ ان دنوں 24 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پر ہیں، سکھر کی احتساب عدالت نے گزشتہ سماعت پر انہیں 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر سکھر سینٹرل جیل بھیج دیا تھا تاہم ان کی طبیعت خراب ہونے کے باعث انہیں جیل سے سکھر کے این آئی سی وی ڈی اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔
خورشید شاہ