محمدؐ کی اطاعت ہی دراصل آپؐ سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے‘عطیہ نثار

65

جیکب آباد(نامہ نگار خصوصی) جماعت اسلامی حلقہ خواتین سندھ کی ناظمہ عطیہ نثار نے کہا ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی اطاعت واتباع ہی دراصل آپ صل اللہ علیہ وسلم سے حقیقی محبت کا تقاضا ہے۔سیرتؐ کا پیغام بلاکسی امتیاز تمام شہریوں کے ہرقسم کے حقوق کا پوری طرح تحفظ کرتا ہیان خیالات کا اظہار انہوںنے جیکب آباد میں سیرتؐ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے مزید کہا کہ سیرت النبیؐ کا پیغام بلا کسی امتیازتمام شہریوں کے ہر قسم کے حقوق کا پوری طرح تحفظ کرتا ہے۔نزاعی امور
معاملات کوعدل و انصاف کے مطابق سلجھانا نمٹانا اور مملکت میں داخلی و خارجی امن و امان کا قیام اسوہ حسنہ ہے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات اقدس عام انسانوں کے ساتھ ساتھ جرنیلوں، حکمرانوں اور سربراہان مملکت کے لیے بھی کامل نمونہ ہے ۔نفاذ شریعت اور تحفظ کے لیے عدل قانون سیاسی قوت ریاست مدینہ منورہ میں قائم کی گئی۔جذبہ محبت اور سمع و اطاعت عشق مصطفی کا حقیقی تقاضا ہے۔نائب ناظمہ سندھ عظمی اظہار انوری بیگم عائشہ ظہیر،ناظمہ ضلع جیکب آبا د نگینہ عبدالرسول ودیگر ذمے داران کے ساتھ موجود تھیں جبکہ خواتین کی کثیر تعداد اس روح پرور تقریب میں شریک تھی۔
عطیہ نثار