بچوں کو بہتر تعلیم اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے،بلاول بھٹو

114

کراچی :بلاول بھٹو زرداری  کا کہنا ہے کہ بچوں کو بہتر تعلیم اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔  

چیئر مین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے بچوں کے عالمی دن کے موقع  پر  کہا ہے کہ انسانوں کا سب سے قیمتی اثاثہ ان کے بچے ہوتے ہیں، نا انصافی،عدم مساوات اور غربت کے باعث بچے سہولیات سے محروم ہیں، بچوں کو ہرسہولیات فراہم کریں گے تا کہ وہ قومی ترقی میں اپنا حصہ ملائیں۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں بچوں کو انصاف اور پر امن ماحول دینے کے لیےغیر معمولی کاوشیں کرنا ہوں گی ،  بچوں کو بہتر تعلیم اور علاج کی سہولیات فراہم کرنا ریاست کی ذمہ داری ہے۔

واضح رہے کہ دنیا بھر میں آج چلڈرن ڈے منایا جارہا ہے۔