ایران میں پٹرولیم  قیمتوں میں اضافے کے خلاف  مظاہرے ،100 سے زائد ہلاکتیں

108

تہران: ایران کے 21 شہروں میں پٹرولیم قیمتوں میں اضافے کے خلاف احتجاج اور مظاہروں کے نتیجے میں 100 سے زائد ہلاکتیں ہوگئیں۔

عرب ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ایران میں پٹرولیم  قیمتوں میں اضافے کے خلاف شروع  ہونے والے حکومت مخالف مظاہرین اور سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپوں میں اب تک 100 سے زائد افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

Image result for iran protest on petrol"

غیر ملکی خبر رساں ادارے نے دعویٰ کیا ہے کہ ایرانی سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر طاقت کا بے دریغ استعمال کیا ہے جبکہ جمعے سے شروع ہونے والے مظاہروں میں اب تک 106 افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔

Image result for iran protest on petrol"

 واضح رہے کہ ایران کے 21 شہروں میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے جبکہ خدشہ  ظاہر کیا جارہا ہے کہ مرنے والوں کی تعداد اس سے کہیں زیادہ ہے۔

دوسری جانب ایرانی حکومت کا ابھی تک کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے جبکہ انتظامیہ نے ہلاکتوں اور زخمیوں کے حوالے سے بھی کوئی رپورٹ جاری نہیں کی ہے۔