امریکی اساتذہ اور طالبعلموںماحولیاتی صفائی مہم میں شرکت

164

اسلام آباد

حکومت ِامریکہ کے انگریزی زبان کی تربیت کےپروگرام سماجی خدمت کی اہمیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرتا ہے۔ ۱۶ ِنومبر کو امریکی محکمہ خارجہ کے تعاون سے چلنے والے انگلش ایکسیس مائکرو اسکالرشپ پروگرام میں شامل چھ ممالک سے تعلق رکھنے والے ۱۴۰ سے زیادہ اساتذہ، گریجویٹ اور تربیت دینے والوں نے کھٹمنڈو ،نیپال میں مقامی تنظیم کے سینکڑوں رضاکاروں کے ساتھ مل کرساؤتھ ایشیا سمٹ کے دوران دریائے بگمتی کے کناروں کی صفائی میں حصہ لیا۔
ساؤتھ ایشیا سمٹ اساتذہ اور طالبعلموں کو اپنے سماجی خدمت کے منصوبے، ذرائع ابلاغ سے سیکھنے کی صلاحیتیں اور کلاس روم سطح پر کمیونٹی یا سرحد کے آرپار الومنائی تنظیمیں تشکیل دینے میں مدد فراہم کرتا ہے۔ اپنے اپنے ملکو ںمیں واپسی کے بعد بنگلادیش، بھارت، نیپال، پاکستان ، سری لنکا اور امریکہ سے تعلق رکھنے والے الومنائی نوتشکیل شدہ ورچوئل نیٹ ورک کی توسط سے اپنی سرگرمیوں کے بارے میں باہمی آگہی اور سرحد پار گہرے تعلقات قائم کریں گے۔
صفائی مہم کے ایک شریک کا کہنا تھا کہ سمٹ میں شرکت سے ان کو باہمی تعاون کی اہمیت سمجھنے کا موقع ملا جبکہ انہوں نے زندگی کا بہترین سبق بھی سیکھاکہ آپ دنیا میں جو تبدیلی دیکھنے کے خواہشمند ہیں تو خود بھی اس تبدیلی کا حصہ بنیں۔
انگلش ایکسیس مائیکرو اسکالرشپ پروگرام معاشی طور پر پسماندہ طبقہ سے تعلق رکھنے والے نوجوانوں کو اسکول کے بعد دو سالہ بھرپور نشستوں کے ذریعے انگریزی زبان کی مہارتیں سیکھنے کی بنیاد فراہم کرتا ہے اور یہ امریکی سفارتخانہ کی جانب سے نوجوانوں کو اعلی ٰ تعلیم اور ملازمت کی تیاری میں مدد دینے کا حصہ ہے ۔ ۲۰۰۴ء میں اس پروگرام کے آغاز سے اب تک۸۷ ملکوں میں سوا لاکھ سے زائد طالبعلمانگلش ایکسیس پروگرام میں شرکت کر چکے ہیں ۔ پاکستان میں آغاز سے لیکر اب تک ۱۸،۰۰۰ سے زائد پاکستانی طالبعلموں نے۳۷ سےزیادہ مقامات پر منعقد کیے گئے انگلش مائیکرواسکالرشپ ایکسس پروگرام میں شرکت کی ہے