اسلام آباد :وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ بھارت میں ہندتوا کا نظریہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔
وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بیلٹ اینڈ روڈ منصوبے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی دنیا کے لیے مثال ہے ، دونوں ملک باہمی شراکت سے آگے بڑھ رہے ہیں ،بیلٹ اینڈ روڈ منصوبہ رابطوں کا اہم ذریعہ ثابت ہوگا، خطے میں مفاد کی بنیاد پر تبدیلیاں رونما ہورہی ہیں، پائیدار ترقی کے لیے نجی شعبے کی شراکت ضروری ہے۔
شاہ محمود قریشی نے کہا کہ بھارت نے کرتار پور راہداری کے جواب میں بابری مسجد کا فیصلہ سنا دیا، سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور راہداری میں سہولیات سے متعلق پرعزم ہیں، بھارت میں ہندتوا کا نظریہ بہت تیزی سے پھیل رہا ہے۔