وزیر اعظم کے معاون خصوصی یوسف بیگ مرزا مستعفی ہوگئے

177

اسلام آباد: معاون خصوصی یوسف  بیگ مرزا نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق یوسف بیگ مرزا نے ذاتی  وجوہات کی بنائ  پر وزیر اعظم عمران خان کو استعفا  پیش کردیا ہے۔

واضح  رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے  اپنی میڈیا ٹیم کو مضبوط کرنے کے لیے میڈ یا انڈسٹری کی معروف شخصیت سابق مینجنگ ڈائریکٹر پاکستان ٹیلی ویژن یوسف بیگ مرزا کو معاون خصوصی برائے میڈیا امور تعینات  کیا تھا ۔