نیب آزاد ہے،احتساب سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے، شوکت یوسفزئی

32

پشاور(آن لائن)خیبر پختونخوا کے وزیراطلاعات شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے انسانی ہمدردی کی بنیاد پر نواز شریف کو علاج کے لیے لندن جانے دیا، نواز شریف کولاوارث چھوڑدیاگیاتھا، کوئی ضمانت دینے والا نہیں تھا ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے یونیورسل چلڈرن ڈے کے موقع پر وزیر اعلیٰ ہاؤس سے گورنر ہاؤس تک آگاہی واک کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ مولانا کا پلان اے اور بی ناکام رہا تو پلان سی کیسے کامیاب ہوگا۔انہوں نے کہا کہ اسکولوں میں جسمانی تشدد کا خاتمہ کردیا گیا ہے،بچوں کے حقوق اور انصاف دلانے کے لیے کورٹس بن گئی ہیں، وزیراعظم عمران خان کبھی کسی کرپٹ آدمی کو حکومت میں بر داشت نہیں کریں گے۔نیب مکمل طور پر آزادہے،احتساب سب کے لیے یکساں ہونا چاہیے۔ علاوہ ازیں انہوں نے شہید بے نظیر بھٹو ویمن یونیورسٹی پشاور میں’’ پاکستان فورم فار ڈیموکریٹک پالیسنگ کے پی چیپٹر‘‘ کے اشتراک سے منعقدہ سیمینار ’’پولیس ریفارمز اینڈ کیریئر پراسپیکٹس فار ویمن ان پولیس‘‘سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی حالت مستحکم ہو رہی ہے، حکومت نے 4ماہ سے اسٹیٹ بینک سے قرض نہیں لیا،برآمدات میں اضافہ ہورہا ہے۔ پختونخوا پولیس میں خواتین کے آنے کے لیے مواقع موجود ہیں۔ ہماری پولیس مکمل بااختیار اور سیاست سے پاک ہے۔ پولیس کے تمام فیصلے آئی جی پی کرتے ہیں۔