ملاکنڈ لیویز کی منشیات فروشوں کیخلاف مہم جاری،3 ملزمان گرفتار

57

بٹ خیلہ ( آئی این پی )ملاکنڈ لیوی کی منشیات فروشوں کے خلاف مہم جاری، بٹ خیلہ میں منشیات کے جرم میں تین ملزمان گرفتار ،ملزمان کے قبضے سے 4214 گرام چرس، ایک بندوق ، ایک پستول اور 2 لاکھ 91 ہزار نقد رقم برأمد ، گرفتارملزمان میں اسمگلر ، سہولت کار اور سپلائرشامل ہے ۔ پوسٹ کمانڈر بٹ خیلہ عمر واحد نے لیوی پوسٹ میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز انہیں مخبر کے ذریعے اطلاع ملی کہ انور پلازہ بٹ خیلہ میں منشیات فروشی کا دھندہ جاری ہے۔ انہوںنے آئی ایچ سی عمر علی ، اعظم ، طفیل اور روشن علی کے ہمراہ مذکورہ پلازہ پر چھاپا مار کرملزمان ہدایت اللہ ساکن آدم خیل ، رحمت خان آف بٹ خیلہ اور مصباح اللہ ساکن اتن درہ ضلع ڈیر کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 4214 گرام چرس، ایک بندوق ، ایک پستول اور 2لاکھ 91 ہزار روپے نقدی برأمد کی۔ انہوںنے کہا کہ ملزمان کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج ہوکر ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ملاکنڈ کے عدالت سے دو دن جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے ، کیس کی تفتیش وہ خود کررہے ہیں اس لیے توقع ہے کہ ملزمان سے ملاکنڈمیں اس دھندہ میں ملوث ملزمان کے نام اگلوا کر ان کیخلاف بھی کارروائی ہوگی ۔ انہوںنے علاقہ کے عوام سے اپیل کی منشیات فروشی سے چٹکارا حاصل کرنے کیلیے پولیس سے تعاون کریںنشاندہی کرنے والوں کے نام صیغہ راز میں رکھیں جائیں گے ۔