اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچوں سے زیادتی کیس سے متعلق تحریری فیصلہ جاری  کردیا

62

اسلام آباد ہائیکورٹ نے بچوں کے ساتھ زیادتی واقعات کے سدباب کیلئے آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو عدالت کی خصوصی ہدایات جاری کردیں۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کیس کی سماعت کرتے ہوئے کہا کہ بچوں سے زیادتی کیس کی تفتیش اے ایس پی سے کم عہدہ کا افسر نہ کرے، آئی جی اور چیف کمشنر اسلام آباد کو خصوصی لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بچوں سے زیادتی کے ملزمان کا میڈیکل بورڈ سے معائنہ کرایا جائے جبکہ ضمانت کی درخواست آنے پر ملزم کے کریمنل ریکارڈ کو بھی عدالتی کارروائی کاحصہ بنایا جائے۔ ملزم کے کرمنل ریکارڈ سے تعین کیا جائے کہ  ضمانت کے بعد مجرم دوبارہ اس جرم کا ارتکاب نہ کرے۔