عمران صاحب کا1 لاکھ3 ہزار ٹیکس ،شرم آنی چاہیے، طلال چوہدری

68

مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسابق وزیر طلال چوہدری کا کہنا ہے عمران صاحب کا1لاکھ3ہزارٹیکس،شرم آنی چاہیے۔  

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری نے  وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ فردوس باجی آئین کی بالادستی،قانون کی حکمرانی، بلا تفریق احتساب کس ملک کے وزیراعظم کی بات کر رہی ہیں، فردوس باجی بلا تفریق احتساب ہے تو اپنے نئے باس کے سارے بچوں ، ساری بیویوں سمیت سارے فارن اکاؤنٹس ڈکلیئر کروائیں۔

انہوں نے کہا کہ بلا تفریق احتساب کی اصلیت علیمہ باجی کی جادو کی سلائی مشینیں ہیں،بلا تفریق احتساب کی اصلیت جہانگیر ترین کی منی لانڈرنگ ہے ،23 جعلی اکاؤنٹس ہیں ، بلا تفریق احتساب کی اصلیت زلفی بخاری بغل بچہ ہے ،عمران صاحب کا 1 لاکھ 3 ہزارکا ٹیکس، شرم آنی چاہیے۔

رہنما مسلم لیگ (ن) نے مزید  کہا کہ اصلی چوراب پکڑا گیا ہے جو20 سال سے شور مچارہا ہے،دوسروں کو چور کہہ رہا ہے، فردوس باجی چوری نہیں کی تو تلاشی اور رسیدیں دیں، فردوس باجی گھبرانا نہیں اگلی نوکری کے لیے سی وی تیار کرنا شروع کردیں، جوایک پارٹی میں کھڑے نہیں ہوسکتے وہ اپنے نظریے اور موقف پہ کیسے کھڑے ہوسکتے ہیں۔