بنوں میں بارودی مواد کا دھماکا،2 افراد جاں بحق

129

بنوں(صباح نیوز)تھانہ جانی خیل کی حدود میں بارودی مواد کے دھماکے سے2 افراد جاں بحق ہو گئے۔ذرائع کے مطابق تھانہ جانی خیل کی حدود میں واقع سابق طالبان کمانڈر عطااللہ کے گھر کے باہر بارودی مواد کا دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق ہوگئے ،جاں بحق افراد عطا اللہ کے گھر کے باہر بم نصب کر رہے تھے کہ اچانک بم پھٹ گیا جاں بحق ہونے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے بتایا جارہا ہے جن کی شناخت میکائل اور ذکریا کے نام سے ہوئی ہے۔