ملک بھر کے بیمار قیدیوں کا ریکارڈ طلب

68

اسلام آباد ہائی کورٹ  نے ملک بھر کے تمام بیمار قیدیوں کا ریکارڈ طلب کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے اڈیالہ جیل میں سزائے موت کے قیدی خادم حسین کی طبی سہولیات فراہمی کی درخواست پرسماعت کی۔ وزارت انسانی حقوق کی وکیل عدالت میں پیش ہوئیں۔

اسلام آباد  ہائی کورٹ کے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے  اپنے ریمارکس میں تمام جیلوں میں بیمارقیدیوں کا مکمل ریکارڈ اکٹھا کرنے کا حکم دیا ،  چیف جسٹس نے کہا کہ انسانی حقوق کے اہم معاملے پر تفصیلی فیصلہ جاری کروں گا۔

بعد ازیں اسلام آباد ہائی کورٹ نے کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی۔