نواز شریف اور مریم نواز کی حاظری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی گئی

72

لاہور کی احتساب عدالت نے چوہدری شوگر ملز کیس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور مسلم لیگ (ن) کی صدر  مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی ۔

لاہور کی احتساب عدالت کے  جج امیر محمد خان نے چوہدری شوگر ملز کیس کی سماعت کی،رہنما مسلم لیگ (ن)  مریم نواز عدالت میں پیش ہوئیں ۔مریم نواز نے عدالت میں درخوست جمع کروائی کہ انہیں ریفرنس دائر ہونے تک حاضری سے استثنی دیا جائے،عدالت نے مریم نواز کی درخواست منظور کرتے ہوئے 4 ہفتوں تک نواز شریف اور مریم نواز کو عدالت میں پیشی سے استثنیٰ دے دیا۔

بعد ازیں عدالت نے حکم دیا کہ مریم نواز ریفرنس دائر ہونے کے بعد ٹرائل کا سامنا کریں گی۔

واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نوازشریف اور مریم نواز کی لاہور ہائیکورٹ سے درخواست ضمانت پہلے ہی منظور ہو چکی ہے۔