آرمی چیف کا انجینئرنگ سینٹر رسالپور کا دورہ، انجینئرنگ کور کے کردار کی تعریف

196

راولپنڈی (اے پی پی) پاک فو ج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے آپریشنز،قدرتی آفات اور قومی تعمیر کے منصوبوں میں انجینئرنگ کور کے کردار اور کارکردگی کی تعریف کی ہے۔پاک فو ج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق جمعہ کو جنرل قمر جاوید باجوہ نے انجینئرنگ سینٹر رسالپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے لیفٹیننٹ جنرل معظم اعجاز کو کمانڈنٹ انجینئرنگ کور کے بیچز لگائے۔ اس موقع پر سبکدوش ہونے والے کمانڈنٹ انجینئرنگ کور لیفٹیننٹ جنرل (ر) جاوید محمود بخاری سمیت پاک فوج کے حاضر اور ریٹائرڈ فوجی افسران اور شہداء کے خاندان بھی شریک تھے ۔