ملک میں مہنگائی کا فائدہ بھی اپنوں کو ہو رہا ہے، علی امین گنڈا پور

115

وفاقی وزیر برائے کشمیر امور علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ ملک میں مہنگائی ہے تو اس کا فائدہ بھی تو اپنے ہی لوگوں کو ہو رہا ہے۔

وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا  ہے کہ اپوزیشن والی جماعتیں کہتی ہیں کہ ملک میں ،تیل ،ڈیزل ،سمیت مہنگائی ہوگئی ہے ،یہ مہنگائی پچھلی حکومتوں کے قرض  لینے کی وجہ سے ہوئی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ پچھلے سال ملک میں آلو 5 روپے فی کلو تھے، آلو سستے ہونے سے ہمارے کسانوں کو کتنا بڑا نقصان ہوا، ملک میں ٹماٹروں کی بڑھتی قیمتو ں کے حوالے سے وفاقی وزیر نے کہا کہ ٹماٹر اگانے والے بھی ہمارے ہی کسان ہیں،  مہنگائی سے فائدہ جن لوگوں کو ہورہا ہے وہ بھی ہمارے ہی بھائی ہیں۔

علی امین گنڈا پور نے مزید کہا کہ اگلے برس جون کے مہینے تک مہنگائی پر قابو پا لیں گے۔