مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے ،مفتی تقی عثمانی

483

کراچی : ممتاز عالم دین مفتی تقی عثمانی کا کہنا ہے کہ مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مفتی تقی عثمانی نے کہا  ہے کہ مسلمانوں کو رواداری کا درس دینے والی مغربی دنیا قرآن کریم کے ساتھ بزدلی اور کمینگی کی انتہا پر پہنچ چکی ہے کہ اس کی بے حرمتی کے لئے باقاعدہ تقریب منائی جارہی ہے۔

مفتی تقی عثمانی  نے قرآن مجید کی بے حرمتی روکنے والے اور ملعون پر حملہ کرنے والے نوجوان الیاس کی  بہادری کو سراہتے ہوئے کہا کہ آفرین ہے اس جوان پر جس نے اس کمینگی کا عملی جواب دیا، افسوس ہے کہ نہ میڈیا نے اسے اہمیت دی نہ ترکی کے سوا کسی مسلم ملک نے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس اسلام دشمن اور ذلیل اقدام کی خبر پھیلنے میں بھی دیر لگی مسلمان حکومتوں کا فرض ہے کہ وہ اس کے خلاف عالمی سطح پر قدم اٹھائیں اور اس نوجوان کو رہا کرائیں جس نے مسلمانوں کے دل جیتے ہیں۔