وزیر اعظم کے خلاف توہین عدالت کی درخوست دائر

278

لاہور ہائی کورٹ میں ایڈووکیٹ محمد فیضان اور طاہر مقصود نے وزیر اعظم عمران خان پرعدلیہ کے خلاف تقریر کرنے پر توہین عدالت کی درخوست دائر کردی ۔

درخواست میں موقف اپنا یا گیا ہے کہ اعلیٰ عدلیہ اور ان کے ججز کے  فیصلے کے خلاف  تنقید کرنا توہین عدالت  میں آتا ہے،  در خواست گزاران نے عدالت سے استدعا کی  ہے کہ عدلیہ مخالف بیان دینے پروزیراعظم عمران خان کو پارلیمنٹ سے نااہل قرار دیا جائے۔

ایڈووکیٹ محمد فیضان اور طاہر مقصود نے درخواست میں کہا کہ عمران خان کو ذاتی حیثیت میں طلب کرکے ان سے وضاحت طلب کی جائے۔

درخواست گزاران نےمتن  میں مثال دیتے ہوئے کہا کہ سپریم کورٹ نے طلال چوہدری اور نہال ہاشمی سمیت دیگر سیاستدانوں کو توہین عدالت کے مرتکب ہونے پر سزائیں دی جا چکی ہیں ۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے 2013 میں بھی عمران خان کو عدلیہ مخالف تقاریرکرنے پر توہینِ عدالت کا نوٹس جاری کیا تھا۔