سابق بھارتی وزیر خارجہ یشونت سنہا نے گزشتہ روز مقبوضہ کشمیر کا دورہ کیا اور حالات کا جائزہ لینے کے بعد موودی سر کار کے مقبوضہ وادی میں سب اچھا ہے کہ جھوٹے دعووں کو مسترد کردیا۔
سابق بھارتی وزیر خارجہ نے مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیرمیں حالات قطعی طور پر ٹھیک نہیں ہیں، مقبوضہ وادی میں دکانیں بندہیں،لوگوں کوطرح طرح کی مشکلات کاسامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں فون رابطوں اورانٹرنیٹ پرپابندی ہے، ہم تک معلومات حکومت یا جانبدارمیڈیا کےذریعےپہنچتی ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت دینے والی دفعہ 370 کو ختم کردیا تھا، بھارت کے اس اقدام کے بعد نہ صرف دنیا بھر سے بلکہ خود بھارتی سیاست دانوں اور اپوزیشن جماعت کی طرف سے بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔