کوہستان میں گاڑی کھائی میں جا گری، 6 افراد جاں بحق

51

پشاور (اے پی پی) دیربالا میں فیلڈر گاڑی کھائی میں گرنے سے 6 افرادجاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق کوہستان بریکوٹ دیربالا میں فیلڈر گاڑی کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں گاڑی میں سوار ڈرائیور سمیت 6 افراد موقع پر جاں بحق ہوگئے۔ مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت لاشوں کو گاڑی سے نکالا۔ حادثہ خراب روڈ کی وجہ سے پیش آیا۔