حکومت کی کارکرد گی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے،سرا ج الحق

268

لاہور: جاعت اسلامی کے امیر وسینٹر سراج الحق  کا کہنا ہے کہ حکومت کی کار کردگی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے۔

جاعت اسلامی کے امیر سراج الحق  نے لاہور میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ناروے میں قرآن کو تو جلایا لیکن ہماری نام نہاد حکومتیں قرآن کے نظام ، سیاست اور حکومت سے وہی سلوک کررہی ہیں جو ڈنمارک میں قرآن کو جلا کر کیا گیا،72 سالوں میں ملکی اشرافیہ نے سیاست، جمہوریت اور اداروں کو یرغمال بنایا ہے ۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ دین اسلام کا جھنڈا اس بات کا تقاضا کرتا ہے کہ نوجوان آگے بڑھیں ،64 فیصد نوجوان ایٹم بم سے بڑی طاقت ہیں لیکن یہ بے روزگار ہیں، ہم چاہتے ہیں نوجوان کامیاب ہوں اس دنیا میں پر سکون زندگی گزاریں ، ہمیں ایک بار پھر سے نوجوانوں کو اقبال کا شاہین بنانا ہے۔

انہوں نے  حکومت پر تنقید کرتے ہو ئے کہا کہ  حکومت کی کارکردگی کھودا پہاڑ نکلا چوہا کے مترادف ہے ، وزیر اعظم  عمران خان نے  سابق وزیر اعظم نوازشریف کو باہر جانے کی اجازت دی اور بوجھ عدالتوں پر ڈال دیا، نواز شریف کی بیماری پر وزراء کے تبصرے مہذب نہیں۔

میرے نزدیک نوازشریف کی بیماری پر بیان بازی غلط ہے ، عمران خان نے خود میڈیکل بورڈ بنایا،وزیر صحت بھی ان کی اپنی تھی، اگرحکومتی میڈیکل بورڈ،وزیرصحت جھوٹے ہیں تو پھر سارا ٹبر ہی جھوٹوں کا ہے۔

امیر جماعت اسلامی  نے  مز ید کہا کہ سابق صدر  آصف زرداری اعصابی لحاظ سےتگڑےہیں اس لیےباہر نہیں نکلے، زرداری صاحب کے لوگ بھی رابطے کر رہے ہیں ، کوشش سب کی یہی ہے کہ کسی نہ کسی طریقے سے نکل جائیں۔