عافیہ رہائی غیرت قافلہ حکمرانوں کیلیے ظلم کیخلاف ایک گونج ہے‘آمنہ جنجوعہ

77

راولپنڈی( نمائندہ جسارت)عافیہ رہائی غیرت قافلہ لکی مروت سے پیدل مارچ کر کے راولپنڈی کی مختلف شاہراہوں سے ہو تے ہوئے راولپنڈی پریس کلب پہنچا۔اس موقع پر ڈیفنس آف ہیومین رائٹس کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ، صدر وقاص زاہد اور فرقان بھی موجود تھے ۔ عافیہ رہائی قافلے کے چائلڈ آف دی قافلہ وسعت اللہ خان 6 سال کے بچے نے اس قافلے میں تقریباً 500کلو میٹر کا دشوار گزار سفر اپنے ننھے قدموں پر چل کر عالمی ریکارڈ قائم کیا۔ قافلے میںاللہ مروت ، وسیم عباس، پروفیسر اعجاز احمد ، شکیل احمد ستار، انور خان ، محمد سلمان ،اورنگزیب، محمد عادل ، محمد سعد اوردیگرنے بھی شرکت کی۔اس موقع پرادارے کی چیئرپرسن آمنہ مسعود جنجوعہ نے کہا کہ عافیہ رہائی غیرت قافلہ میں شامل لوگوں کا جذبہ قابل قدر ہے۔ یہ قافلہ اقتدار میں بیٹھے ہوئے حکمرانوں اور سیاستدانوں کے لیے ظلم کے خلاف ایک گونج ہے۔