بھارتی سول سوسائٹی کے وفد کو سری نگر سے باہر جانے سے روک دیا گیا

45

سری نگر (صباح نیوز) بھارت کے سابق وزیر خزانہ یشونت سنہا کی قیادت میں بھارتی سول سوسائٹی گروپ کے 5 رکنی وفد کو قابض انتظامیہ نے سری نگر سے باہر جانے سے روک دیا ہے۔ وفد میں شامل سابق انفارمیشن کمشنر وجاہت حبیب اللہ نے سری نگر میں صحافیوں کو بتایا کہ وہ کشمیریوں کی حالت زار معلوم کرنے کے لیے پلوامہ جانا چاہتے تھے لیکن ایس ایس پی نے انہیں اس کی اجازت نہیں دی ‘ ہمیں بتایا گیا کہ سری نگر سے باہر کہیں نہ جاسکتے۔