پشاور(صباح نیوز) وزیر اطلاعات خیبر پختونخوا شوکت یوسفزئی نے عوام کو مہنگے ٹماٹروں کی جگہ دہی استعمال کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ ایک عرصے سے دہی استعمال کر رہا ہوں مجھے ٹماٹروں کی قیمت کا پتا نہیں، عوام ٹماٹر سے جان چھڑالیں تو ان کی قیمتیں بھی معمول پر آجائیں گی، ملاکنڈ کے ٹماٹر مارکیٹ میں آنے پر قیمتیں گر جائیں گی۔واضح رہے اس وقت ملک میں ٹماٹر کی مصنوعی قلت ہے اور قیمتیں آسمان سے باتیں کر رہی ہیں ۔اس ضمن میں حکومت پاکستان نے ایرانی ٹماٹر کی درآمد پر ایک مہینے کے لیے پابندی اٹھا لی ہے ،جس کے بعد بڑی تعداد میں ٹماٹر سے بھرے ٹرالر ایران سے پاکستان کے کئی شہروں کے لیے روانہ ہو گئے۔