ڈی آئی خان ، پولیس کی کارروائی،4 جواری گرفتار

41

ڈیرہ اسماعیل خان (اے پی پی)پہاڑپور پولیس نے سیدعلیاں اڈہ کے قریب بٹیر بازی پر جوئے کی محفل الٹ دی ،چار جواری گرفتارکرکے ان کے قبضہ سے بٹیر اور نقدی برآمد کرلی ،ملزمان کے خلاف قماربازی ایکٹ مقدمہ درج کرلیاگیا۔پہاڑپور پولیس نے سید علیاں اڈہ کے قریب عباس مارکیٹ میں بٹیر بازی پر جواء کھیلنے کی اطلاع پر وہاں چھاپہ مارا اور موقع سے چار جواریوں کو گرفتارکرلیا۔پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے بٹیر اور نقدی برآمد کرکے ان کے خلاف قماربازی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیاہے۔