مردان پولیس کی کاروائی، چاررکنی گروہ گرفتار

33

پشاور(اے پی پی)مردان پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے شہریوں سے موٹرسائیکل اورنقدی چھینے والے چاررکنی گروہ کوگرفتارکرلیا۔ چندروز قبل رنگ روڈ کے قریب شہری کواسلحے کی نوک پرموٹرسائیکل اورنقدی سے محروم کردیاگیاتھاجس پرڈی پی اومردان سجادخا ن نے نوٹس لیتے ہوئے ڈی ایس پی بشیراحمدیوسفزئی اورایس ایس اوعجب درانی کوگرفتاری کاٹاسک سونپ دیاجس پرڈی ایس پی بمعہ ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے چاررکنی گروہ کوگرفتارکرکے ان کے قبضے سے 65 ہزار روپے کی نقدی اورواردات میں استعمال ہونے والااسلحہ بھی برآمدکرلیا۔