جموں (اے پی پی) جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد عائد پابندیوں کے خلاف عرضی پر سماعت گزشتہ روزہونی تھی جوآج تک کے لیے ملتوی کر دی گئی ہے۔پچھلی سماعت میں مرکزی حکومت کے وکیل تشار مہتا نے عدالت عظمیٰ میں کہا تھا کہ جموں و کشمیر میں تشدد کے واقعات کا حوالہ دیا تھا۔ وہ یہ ثابت کرنے کی کوشش کر رہے تھے کہ دفعہ 370 کو منسوخ کرنا ضروری تھا۔