سکھر (اے پی پی) پنو عاقل کے قریب کار کو حادثہ 2 رینجرز اہلکار جاںبحق، 2 شدید زخمی ہوگئے۔ ایدھی سکھر زون کے مطابق گزشتہ شب پنو عاقل کے قریب سانگی پیٹرولیم سروس کے نزدیک تیز رفتاری کے باعث کار نمبر بی ایچ ایل 123 کو حادثہ پیش آیا۔ رینجرز ذرائع کے مطابق جاں بحق اہلکاروں میں ڈی ایس آر زاہد اور ڈی ایس آر فاروق جبکہ زخمیوں میں ڈی ایس آر محمد شفیع اور ڈرائیور شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق زخمیوں اور میتیں سی ایم ایچ پنو عاقل منتقل کر دیا گیا ہے۔